سکس سگما فلمز نے سال 2020 کے لئے دو نئی لالی ووڈ فلموں کا اعلان کر دیا۔ پروڈیوسر شہزاد نصیب اور ہمایوں سعید کے ادارے سکس سگما فلمز کی دو نئی فلمیں ”لندن نہں جاﺅ گا“ اور ”لو گرو ہوجا شروع“ آئندہ سال 2020 میں ریلیز کی جائیں گی ۔ رواں سال دسمبر میں فلم کی کاسٹنگ مکمل کرکے شوٹنگ کا آغاز متوقع ہے ۔ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ دنوں فلموں کی ڈائریکشن ندیم بیگ دیں گے جبکہ کہانی خلیل الرحمن قمر کی ہوگی۔ دونوں فلموں میں ہیرو کا مرکزی کردار ہمایوں سعید ہی ہونگے جبکہ دیگر فنکاروں سے رابطے جاری ہیں ۔ مہوش حیات، ماہرہ خان، مایا علی فلموں میں ہیروین متوقع ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سکس سگما فلمز کی سپر ہٹ فلموں نے کروڑوں روپے کا باکس آفس بزنس کیا تھا جس میں جوانی پھر نہیں آنی، میں پنجاب نہیں جاﺅں گی اور جوانی پھر نہیں آنی 2 قابل زکر ہیں ۔

Comments
Post a Comment