پی ٹی وی پر بھی نادیہ خان کا شو ہٹ ہوگیا۔ مارننگ شو میں چار فنکاروں کا سینئر رائیٹر کے ہاتھوں بائیکاٹ کروادیا۔
نادیہ خان جو کہ مارننگ شو کی ملکہ کہلاتی ہیں انہوں نے حال ہی میں پی ٹی وی کا مارننگ شو کرنا شروع کیا ہے ۔ مارننگ شو کے مہمان معروف ڈرامہ رائیٹر خلیل الرحمن قمر اور انکی آنے والی فلم ”کاف کنگنا“ کی ٹیم تھی۔ سوالوں کی بوچھاڑ میں معروف رائیٹر خلیل الرحمن قمر کا کہنا تھا کہ اللہ ہی عروہ کو معاف کرے ۔ایسے بے ایمان لوگوں کے ساتھ میں کبھی کام نہیں کرو گا۔ میں نے اپنی زندگی میں کبھی ان جیسے بے ایمان لوگ نہیں دیکھے۔
سوہائے سے
مجھے کم گلے ہیں مگر عروہ کی وجہ سے میں نے بہت عذاب جھیلا ہے اللہ اسے معاف کرے ۔
محمود اسلم، صبا حمید، سوہائے علی ابڑو اور عروہ ہوکین کے نان پروفیشنل رویئے پر انکا بائیکاٹ کرتا ہوں ۔ عروہ نے 23 دن کام کیا پہلا دن بہت اچھا گذرا اسکے بعد 22 دن عذاب میں جھیلے میں نے ۔ عروہ کے شوہر کا منہ میرے سامنے آجاتا تھا جن سے میرے فیملی مراسم ہیں۔آئندہ کبھی ان لوگوں کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔
#PTVMorningShow
#NadiaKhan
#UrwaHocain
#SohaiAliAbro
#SabaHameed
#MehmoodAslam
#KhalilRehmanQamar
#KaafKangna
This comment has been removed by the author.
ReplyDelete