رواں سال اداکارہ ماہرہ خان سمیت مس پاکستان عنزلیکا طاہر بھی کانز فلم فیسٹیول میں شامل ہونے والی دوسری پاکستانی
ماڈل و اداکارہ بن گئیں
۔کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپیٹ پر بین الاقوامی میڈیا کو مس پاکستان عنزلیکا طاہر نے انٹرویوز دینے کے ساتھ کیٹ واک بھی کی ۔واضح رہے کہ دنیا بھر سے مقابلہ حسن میں فاتح مختلف ممالک کی ٹاپ ماڈلز کو بھی کانز فلم فیسٹیول میں مدعو کیا گیا تھا جس میں مس پاکستان کا ٹائیٹل رکھنے والی عنزلیکا طاہر نے بھی شرکت کی ہے ۔

انکا کہنا تھاکہ اب پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ایونٹس میں شامل کیا جارہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اب ہم جدید دور کے ساتھ چل رہے ہیں ۔
انکا کہنا تھاکہ اب میری خواہش ہے کہ مس ورلڈ کے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کروں جس کے لئے مس پاکستان کی سونیا احمد میری ہر موقع پر رہنمائی کررہی ہیں اور آج میں جو کچھ بھی ہوں انہی کی بدولت ہوں۔ مس پاکستان بننے سے قبل صرف ایک ماڈل تھی اب میری ایک پہچان بن گئی ہے جس کے لئے انکی بہت ممنون ہوں مجھ سمیت ودیگر ماڈلز کو دنیا بھر میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کے لئے تیار کرتی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی نمائندگی بین الاقوامی سطح پر ہوتی ہے ۔
Comments
Post a Comment