ہم ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل ”کیسی عورت ہوں میں“ نادیہ خان‘ فیصل رحمان‘ ثانیہ شمشاد‘ مریحہ‘ روحی خان‘ دانیال
ظفر‘ عدیلہ سلیم‘ مریم شفیع‘ علی جوش اور دیگرجلوہ گر ہونگے ۔
ڈرامہ رائیٹر صائمہ اکرم چوہدری کی تحریر پر مبنی ڈرامے کو ہدایتکار فہیم برنی نے تحریر کیا ہے ۔ جبکہ ڈرامے کی پیشکش حماد عباس اور مختار احمد کی ہے ۔
’کیسی عورت ہوں میں ‘ کی کہانی ایسی ورکینگ ویمن کی گرد گھومتی ہے جو اپنی پروفیشنل لائف کے ساتھ ساتھ گھریلوں زندگی کو بھی احسن طریقے سے انجام دینے کی بھرپور کوشش کرتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں عورت کا تعلق خواہ کسی
بھی طبقے سے ہو‘اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے انجام دیتی ہے اور ہر مشکل اور مصیبت کا ڈٹ کر سامنا کرتے ہوئے اپنا گھر بچانے کی کوشش کرتی ہے۔ لیکن بعض صورتوں میں مرد اسکی صلاحیتوں کو بالکل نہیں مانتا اور اسکی کامیابیوں سے خوفزدہ ہوکر بات بات پر اسے ’کیسی عورت ہو تم‘ کے طعنے دے کر دبانے کی کوشش کرتا ہے۔
اس ڈرامے کی کہانی معیز اور ماہم کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے کئی مشکلات کے باوجود اپنے گھر والوں کو شادی کے لئے راضی کیا لیکن شادی کے بعد ماہم کو اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ معیز سنجیدگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانانہیں چاہتا اور دو بچے ہونے کے باوجود اس کے مزاج میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ ماہم کوکنگ کے مختلف کورسز کرتی ہے اور ایک کوکنگ چینل سے وابستہ ہوجاتی ہے۔ ماہم کا شو ہٹ ہوتا ہے اور اسکی بڑھتی ہوئی مقبولیت معیز کو خوفزدہ کر دیتی ہے اور وہ مختلف طریقوں سے ما ہم کی شخصیت کو دبانا شروع کر دیتا ہے اور اسے گھریلوں ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کے بہانے ذہنی اذیت دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ۔
Comments
Post a Comment