رواں سال اداکارہ ماہرہ خان سمیت مس پاکستان عنزلیکا طاہر بھی کانز فلم فیسٹیول میں شامل ہونے والی دوسری پاکستانی ماڈل و اداکارہ بن گئیں ۔کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپیٹ پر بین الاقوامی میڈیا کو مس پاکستان عنزلیکا طاہر نے انٹرویوز دینے کے ساتھ کیٹ واک بھی کی ۔واضح رہے کہ دنیا بھر سے مقابلہ حسن میں فاتح مختلف ممالک کی ٹاپ ماڈلز کو بھی کانز فلم فیسٹیول میں مدعو کیا گیا تھا جس میں مس پاکستان کا ٹائیٹل رکھنے والی عنزلیکا طاہر نے بھی شرکت کی ہے ۔ عنزلیکا طاہر کا کہنا تھا کہ کانز ایک بین الاقوامی فیسٹیول ہے جس میں دنیا بھر سے شوبز انڈسٹری کی شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے میری خوش قسمتی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے میری خواہش رہی تھی کہ اس طرح کے بین الاقوامی ایونٹس میں اپنے ملک کی شناخت بناﺅں مجھے نہیں پتا تھا کہ میں اس فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی یہ میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ انکا کہنا تھاکہ اب پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ایونٹس میں شامل کیا جارہا ہے جو اس با...
Fashion, Drama, Theater, Film, Music, Brands reporting and celebrity gossip from Pakistan & Others countries