کراچی میں سجا حسیناﺅں کا میلہ، سپر ماڈل نادیہ حسین، معروف اداکارہ ناہید شبیر کی کیٹ واک ،گلوکارہ مسکان جے اور شمائل مقبول صابری کی لائیو پرفارمنس توجہ کا مرکز بن گئی۔ اداکار نویدرضا، عمران بخاری، عامر شاہ سمیت فنکاروں نے بھی ریمپ پر جلوئے بکھیرے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹائل رن وے سیزن 8 کا شاندار میلہ سجایا گیا جس میں ملک بھر کی معروف ماڈلز نے فیشن ڈیزائنرز بشری واحد، نوید احمد، تحسین تسنیم، کیٹور بائے مہتاب اینڈ جگنو، Edge Republic,، صوفیہ حیدر، امریکن جیکٹس، حمزہ چودہری، الماس حمیرانی کی نئی عروسی، فارمل، سیمی فارمل کلیکشن ریمپ پر کیٹ
واک کرکے متعارف کروائی۔
اس موقع پر شو کے ڈائریکٹر ضیا ظفر کا کہنا تھاکہ سیزن 8 گذشتہ سالوں کی نسبت بہت شاندار رہا ہم کو ہماری سوچ سے بھی بڑھ کر رسپانس ملا۔ انکا کہنا تھاکہ اس وقت فیشن انڈسٹری میںبہت عمدہ کام ہورہا ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے شوز کو بین الاقوامی طرز پر منعقد کروں جس میں کافی حد تک کامیاب رہا ہوں۔میرا پلیٹ فارم ہر چھوٹے بڑے فیشن ڈیزائنرز کے لئے کھلا ہو اہے فیشن انڈسٹری کے فروغ کے لئے جنون کی حد تک محنت کرتا ہوں۔ فیشن ڈیزائنر الماس حمیرانی کا کہنا تھاکہ خصوصی طور سے امریکہ سے شو کرنے آئی تھی اس بار اپنی نئی مغربی اور مشرقی طرز کی کلیکشن متعارف کروائی ہے۔ شو کی ڈائریکٹر فرحت احسان کا کہنا تھاکہ بہت عمدگی سے ہم نے یہ میلہ سجانے کی کوشش کی تھی جس کو میڈیا کی بھرپور سپورٹ حاصل رہی مستقبل میں اس سے بھی عمدہ شوز کرتے رہیں گے۔ فیشن ویک میں فنکاروں سمیت ماڈل نادیہ حسین، صائمہ ہارون، زینب راجا، فہیمہ فیصل، ثمن عابد، ناہید شبیر نوشین انجم، فاکھیہ احمد، عفی ظفر، زیشان شفیع، فوزان خان، عمران بخاری، نوید رضا، رمیز اعوان، وقاص خان اور عامر شاہ نے ریمپ پر کیٹ واک کرکے حاضرین کی توجہ حاصل کی۔

Comments
Post a Comment