میرا، وینا ملک، صوفیہ احمد، ردا اصفہانی ، ماہرہ خان کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری میں دیا علی بھی اسکینڈل کی زد میں آگئی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہر دور میں کسی نا کسی فنکارہ کا اسکینڈل سامنے آتا رہا ہے ۔ یہ اسکینڈل جان بوجھ کر بنائے
جاتے ہیں یا پوشیدہ راز فاش کر دیئے جاتے ہیں یہ تو وہی سچ بتا سکتا ہے جس پر بیتی ہو۔
شہرت حاصل کرنے کا جنون تو شوبزانڈسٹری میں سارے فنکاروں کو ہی ہوتا ہے جس کے لئے سنجیدہ فنکار اپنی پرفارمنس سے اپنی شہرت حاصل کرنے کے خواہ ہوتے ہیں جبکہ کچھ راتوں رات سپر اسٹار بننے کے خواب دیکھ کر کچھ ایسی اوٹ پٹانگ حرکات میڈیا کے توسط سے دنیا کو دکھاتے ہیں کہ انکی بدنامی میں شہرت ہوجاتی ہے ۔
لیکن یہ شہرت عارضی ہی ہوتی ہے ۔ جس کے بعد لوگ بھول جاتے ہیں ہمارے ہاں بھولنے کا رواج بہت عام ہے ۔ اداکارہ میرا کی کیپٹن نوید کے ساتھ بستر پر خود ساختہ ویڈیو منظر عام پر آئی ۔ شوبزانڈسٹری کے ساتھ پورے پاکستان نے میرا پر تنقید کی لیکن تھوڑے ہی عرصے بعد میرا کی شہرت میں اضافہ ہوا اور میرا کی ایک فلم ریلیز ہوئی لوگ اسکی دو منٹ کی ویڈیو کو بھول کر اسکی فلم میں پرفارمنس پر تنقید کرنے لگے۔
اسی طرح اداکارہ وینا ملک نے بھارت میں برہنہ شوٹ کروایا ۔ جس پر کافی تنقید کی گئی لیکن پھر اسکے بعددنیا نے دیکھا کہ ٹی وی اسکرین پر وینا ملک کس طرح جلوہ گر ہوئیں وہ بیان سے باہر ہے ۔ اداکارہ صوفیہ کی بھی برہنہ ویڈیو سامنے آئی کچھ عرصے بعد وہ بھی دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ بن گئی بلکہ مزید شہرت ملی ،
اداکارہ ردا اصفہانی کا بھی ایک ویڈیو کلپ لیک ہوا ، کچھ عرصے بعد وہ اب دوبارہ ڈراموں میں کام کرتی نظر آرہی ہے ۔ اسی طرح بہت سی اداکاراﺅں کی ویڈیوز ، تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد اس اداکارہ کی شہرت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
ان دنوں ایک ماڈل و ادکارہ دیا علی کی تصاویر کا چرچہ ہے ۔ دیا علی نے اپنے کیرئیر کی شروعات ماڈلنگ سے کی اور کچھ ڈراموں میں بھی کام کیا ۔ جس کے بعد وہ ”مس پاکستان “، ”مس ایشیا پیسیفک 2016“ اور ”فیس آف عربیہ 2017 “ کے ٹائیٹل کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں شریک ہوئیں ۔ جبکہ ابھی دیا علی کے حوالے سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ 2018 میں ہونے والے ایشیا ماڈل فیسٹیول میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے جارہی ہیں ۔ یہ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں ہالی ووڈ کے اسٹار بھی ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوتے ہیں ۔
مقابلے سے قبل انکی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی ہیں ۔ جس پر بہت شور شرابہ ہورہا ہے لیکن یہ تصاویر ایک میگزین کے لئے کئے گئے شوٹس کی ہیں امریکی میگزین میں ایسے شوٹس شائع ہونا عام بات ہے لیکن ہمارے لئے خاص بات یہ ہے کہ دیا علی ایک پاکستانی لڑکی ہے جو بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے ایسے میں دیا علی پر تنقید کرنا جائز ہے ۔ اب بھلے وہ کہتی پھرے کہ یہ میری ذاتی زندگی ہے لیکن حیثیت میں جب آپ پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہو تو یہ آپکی ذاتی زندگی نہیں بلکہ ملکی وقار کی بات ہے ۔
Comments
Post a Comment