ڈائریکٹرنبیل قریشی کی فلم’’نامعلوم افراد ٹو‘‘کو یواے ای میں نمائش کی اجازت نہیں ملی۔ یہ فلم کل یو اے ای میں ریلیز ہونی تھی لیکن وہاں کے سنسر بورڈ نے فلم دیکھ کر معاملہ نیشنل میڈیا کونسل کو بھجوایا ہوا ہے جہاں سے کلیئرنس ملنے کے بعد ہی فلم کو ریلیز کی اجازت دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم میں اداکاراﺅں کی جانب سے زیب تن کیے جانے والے فحش لباس، فلم میں عربوں کا اڑایا جانے والا مذاق اور انتہائی گھٹیا جملے بازی وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے فلم کو مشکلات کا سامنا ہے۔ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور فلم کی کاسٹ دبئی گئی تھی تاکہ وہاں تشہیری تقریبات میں حصہ لیا جا سکے لیکن سنسر بورڈ کے فیصلے کے باعث یہ ایونٹس منسوخ کردیے گئے۔
اردو ون فلم ڈویژن کے یوسف شارق کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے سینسر بورڈ کی طرف سے فلم ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ، ہو سکتا ہے کہ کچھ قطع و برید کے بعد فلم ریلیز کرنے کی اجازت دے دی جائے، ’ فلم سے متعلقہ 7 لوگ دبئی آئے ہیں لیکن ہم نہیں چاہتے کہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے‘۔
Comments
Post a Comment