میں نے ثبوت فراہم کردیئے تو ماہرہ جیسا کوئی فنکار منہ دکھانے کے لائق نہیں رہے گا۔ اداکارہ میرا ماہرہ خان کے بل بورڈ پر کالک مل دی جائے ۔ ماہرہ خان کا مکمل طور پر پاکستان میں بائیکاٹ کیا جائے ۔ اداکارہ میرا نے ماہرہ خان کی تصاویر وائرل ہونے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فنکاراﺅں کا مقصد پبلسٹی نہیں بلکہ کام کا لالچ اور ہندو کلچرل کو فروغ دے کر ہندوﺅں سے دوستیاں بڑھانا ہوتا ہے ۔ پاکستانی عوام کو چاہیئے کہ ماہرہ خان کے بل بورڈ پر کالک مل کر اپنے غصہ کا اظہار کریں ۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھاکہ پاکستان میں دور حاضر کی اداکارائیں اپنی حرکات و سکنات سے ملک کی عزت کو خراب کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں،عوام کو چاہیئے کہ وہ ایسے تمام فنکاروں بالخصوص ماہرہ خان کا مکمل بائیکاٹ کریں ۔ پاکستانی فنکارہ ہونے کی حیثیت سے اس نے جو ملک میں اور ملک سے باہر تماشہ لگایا ہوا ہے وہ سمجھ سے باہر ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ فنکار ملک کے سفیر ہوتے ہیں اگر وہ ہی ملک کی بدنام کرنے کے خواہ ہوں تو پھر ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انکا کہنا تھا کہ شہر بھر میں جو ماہرہ خان کے بل بورڈ ...
Fashion, Drama, Theater, Film, Music, Brands reporting and celebrity gossip from Pakistan & Others countries