Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2018

نادیہ خان ڈرامہ ’’زن مرید‘‘ میں جلوہ گر ہونگی۔

نادیہ خان ڈرامہ ’’زن مرید‘‘ میں جلوہ گر ہونگی۔ معروف ٹی وی ہوسٹ و اداکارہ نادیہ خان ڈرامہ سیریل ”زن مرید“ میں جلوہ گر ہونگی۔ دیگر کاسٹ میں ‘ حنا بیات ‘ خالد انعم‘ عمیر رانا‘ شاہم ہلالی اور دیگر شامل ہیں ۔مومل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے اور ہم ٹی وی سے نشر ہونے والے نئے ڈرامے ”زن مرید“ کی کہانی معروف ناول اور ڈرامہ نگار آمنہ مفتی نے لکھی ہے  ڈرامے کی ہدایات احمد کامران کی ہے۔ ڈرامے کی کہانی دو مرکزی کرداروں تبسم اورسجاد کے گرد گھومتی ہے ۔ یہ کہانی معاشرے میں موجود خواتین کے ساتھ روا گھریلو تشدید اور حال ہی میں منظور کئے جانے والے بل برائے حقوق نسواں کے منفی اور مثبت زاویوں کا احاطہ کرتی ہے۔